ٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج ، پاکستان ، انگلینڈ مد مقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا ، میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور آئی سی سی نے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردی۔میچ پاکستانی وقوت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔اچھی بات یہ ہے کہ آسڑیلیا کا موسم آخری لمحات میں تبدل ہوجانے کی وجہ سے بھی مشہورہے، اس لیے عین ممکن ہے کہ بارش نہ ہو یا اتنی کم ہو کہ کھیل کا دوبارہ آغازکیا جاسکے۔