• news

یوٹیلٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی ، چائے کی پتی کے نرخوں میں کمی 


لاہور (کامرس رپورٹر) ٹوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 512 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی ہے اور 5 کلو والا گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہوکر 2580 روپے کا ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے کمی کی گئی ہے اور 170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے جبکہ 430 گرام الائچی چائے بھی 357 روپے سستی کر دی گئی۔ 900 گرام الائچی چائے 845 روپے سستی ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن