آرمی چیف کا تقرر اتحادی حکومت ہی کر ے گی، یوسف رضا گیلانی
سرا ئے سدھو،بند بو سن( نامہ نگار، خبر نگار ) حکومتی اقداما ت تسلی بخش، معیشت کی گاڑی پٹر ی پر رواں دواں ہو چکی احتجا ج کے باعث بیرونی سر ما یہ کاری متاثر ہورہی ہے، عالمی سر مایہ کاری کے لئے امن بحالی یقینی بنائی جارہی ہے، انتخابات قبل ازوقت اور نہ ہی آرمی چیف کی تقرری پر دباؤ قبول ہوگا،اتحادی حکومت عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی، آرمی چیف کا تقرر اتحادی حکومت ہی کر ے گی ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیر اعظم، سینئر وائس چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی، سینٹ اپوزیشن لیڈرمخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ شب رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی کے ہمراہ صو بائی راہنما ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ، ملک نویدعبا س دھرالہ،مہررمضان چندا سے ملاقات کے دوران کیا،ا نہوں نے کہا کہ وزیر خار جہ بلال ول بھٹو کے کامیاب بیرونی دوروں کے باعث پاکستان میں بیرونی سر مایہ میں حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں ۔ بند بوسن سے خبرنگار کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مختلف یونین کونسلز جھوک وینس، جنگل کلراں اور بوسن میں معززینِ علاقہ و حلقہ سے ملاقات کیں یوسف رضا گیلانی نے محسن کھادل کیطرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی ، ملک حاجی اکرم وینس ، ملک عطا محمد وینس چیرمین ،نواب ناصر خان بادوزئی ،چیئرمین ، ملک عبدالرزاق بپی ، ملک رضوان ہانس ، ملک غلام رضا مہوٹہ ، ملک جنید ڈوگر ، ملک سجاد احمد وینس جنرل کونسلر ، ملک آصف عطا وینس ، ملک سعید احمد وینس ، ملک رضوان سعید وینس ، ملک راشد اکبر چن، ملک مدثر چن ، ملک عمران گاگرہ، مہر عون چاون وائس چیرمین ، ڈاکٹر اسلم جاوید ، ملک محسن کھادل، ڈاکٹر الطاف وینس ، ملک دانیال الطاف وینس ، ،مہر صابر سیال، مہر خدا بخش ڈال جنرل کونسلر ، ملک حاجی رمضان وینس ،ملک نعیم اکرم وینس یوتھ کونسلر ، ملک حسن باری وینس ، ملک حیدر علی وینس ایڈووکیٹ ، ملک شہباز وینس ، ملک مخضر کھادل، ملک حاجی وزیر کھادل، ابو بکر شیخ ، رانا حاجی عبدلواہاب ، پریس سیکرٹری مہر ارشد ہانسلہ ، رانا ذوالفقار علی ، قاسم کھوکھر ، عمران وینس موجود تھے۔