• news

عمران کے تماشے بند ہونے کا وقت ہوچکا ؛ مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے۔ عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں، جن کے بند ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے۔ عمران آپ نے اِس ملک میں 2014ء سے تماشا لگایا ہوا ہے، چار سال نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا تماشا لگایا، چار سال الزام بہتان اور جھوٹ کا تماشا لگایا، عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشا لگایا۔ چار سال ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے، گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے، لوگوں کی پگڑیاں  اچھالنے، شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلائی، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے گئے۔ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے گئے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن