• news

منکرین ختم نبوت کے تعاقب کی ا شد ضرورت ہے: علماء


لاہور( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کا اجلاس مرکز ختم نبوت لاہور میں بزرگ عالم دین قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رہنما مولاناعزیزالرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیر میاں محمدرضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، ولانا سعید وقار، مولانا محمدزبیرجمیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں علماءنے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکابرین کو ملک بھر میں کامیاب بڑی بڑی کانفرنسز منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ضلع لاہور کے مختلف مقامات پر علاقائی کانفرنسز، کورسز، انعام گھر اور تربیتی نشستیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مبلغ مولانا محمدخبیب جو حال ہی میں انتقال کر گئے انکی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہاکہ منکرین ختم نبوت قادیانی فتنے کے تعاقب کی ا شد ضرورت ہے، عقیدہءختم نبوت قرآن وحدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لیے حضرات صحابہ کرامؓسے لے کر دورِ حاضر تک شہادتوں کی تاریخ رقم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن