انڈر19کرکٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرا ون ڈے میچ ہرا کر سیریز برابر کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں 45اوورز کے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر 242رنز بنائے ۔محمد طیب عارف 66‘عرفات منہاس57‘شاویز عرفان 51رنز بناکر نمایاں رہے ۔ معروف مریدھا اور اقبال حسین ایمن نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بنگلہ دیش ٹیم ہدف کے تعاقب میں28اوورز میں 118رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سات کھلاڑی ڈبل فگر میںبھی داخل نہ ہوسکے ۔ عاشق الرحمان 42رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد ذیشان نے تین ‘علی اسفند اور علی رضا نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ عرفات منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔