بھارتی سپریم کورٹ نے اسدالدین اویسی پر فائرنگ کرنے والوں کی ضمانت منسوخ کر دی
نئی دلی(اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ نے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی پر فائرنگ کرنے والے 2ملزماں کو ضمانت دینے کے الہ آباد ہائیکورٹ کے حکم کر مسترد کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران 3فروری کو ہاپوڈ کے ایک ٹو ل پلازہ پر ہندو انتہاپسندوں نے اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ سچن شرما اور شبھم گرجر نامی ملزموں کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھاتاہم الہ آباد ہائی کورٹ نے 12جولائی کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔
بھارت،ضمانت منسوخ