• news

چینی کمپنی پاکستان میں لیتھیم کے ذخائر تلاش کرے گی ، سٹریٹجک معاہدے پر دستخط  

`


 بیجنگ (آئی این پی )پاکستان میں لیتھیم کے ذخائر کی بہتر تحقیق کے لیے چین-پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارتھ سائنسز اور تیان چھی لیتھیم کمپنی کے درمیان ا سٹریٹجک معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اسٹریٹجک معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق پاکستان میں لیتھیم وسائل کی تحقیق اور استعمال پر تعاون کریں گے۔ ملک میں لیتھیم وسائل پر مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے عملے کی تربیت اور تعلیمی تبادلے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ لیتھیم کے ذخائر پاکستان سمیت دنیا بھر میں الیکٹرانک گاڑیوں ( ای وی )کی صنعت میں ایک اہم ذریعہ کے طور پر ابھرے ہیں کیونکہ وسائل ای وی بیٹری کا بنیادی خام مال ہیں، جو ای وی کی پیداواری لاگت کا ایک بڑا حصہ لیتا ہے۔ وولزا کے پاکستان میں لیتھیم کی درآمدات کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اپنی زیادہ تر لیتھیم مصنوعات بشمول لیتھیم پرائمری سیلز اور بیٹریاں چین، امریکہ اور جرمنی جیسے ممالک سے درآمد کرتا ہے۔
چین لتھیم

ای پیپر-دی نیشن