بلوچستان‘ سندھ کی صنعتوں کو کل سے گیس فراہمی 3 ماہ کیلئے بند
کراچی (آئی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو 15 نومبر سے 28 فروری اگلے 3 ماہ کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کر سکتے۔ ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ پہلی ترجیح بلوچستان اور سندھ کے گھریلو صارفین ہیں۔ فیصلہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔