قومی‘ پنجاب اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد‘ لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی زیرصدارت ہو گا۔ سپیکر نے رواں اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے اسے 21 نومبر کی بجائے 14نومبر کو طلب کر لیا تھا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دو دن کے وقفے کے بعد ہو گا۔ اجلاس شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔