• news

یورپی کمشنر داخلہ اسلام آباد پہنچ گئیں: امیگریشن‘ سکیورٹی پر تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (نیٹ نیوز) یورپی کمشنر برائے داخلہ و مائیگریشن یلوا جانسن پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اطلاع دی جنہوں نے اسلام آباد پہنچنے پر کمشنر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ رینا نے سیلفی لی اور تحریر کیا کہ ’کمشنر کی آمد کے بعد ان کے ساتھ سڑک پر‘ یورپی کمشنر برائے امور داخلہ پاکستان کے ساتھ ہجرت اور نقل و حرکت اور سکیورٹی پر EU کے تعاون کو گہرا کرنے کے لئے اہم دورہ کر رہی ہیں۔ یورپی سفیر کے مطابق یہ گفتگو دونوں فریقین کے درمیان تعلقات اور رابطے کا ایک اہم موضوع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن