• news

 کراچی: بھیک مانگنے پر گارڈ نے بچے کو قتل کر دیا‘ نعش کچرے سے ملی

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن بلاول چورنگی کے قریب پیزا شاپ کے سکیورٹی گارڈ نے 8 سالہ بچے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور نعش رومال میں لپیٹ کر کچراکنڈی میں پھینک دی۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کو پیزا شاپ کے سکیورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے سے روکا تھا۔ نہ رکنے پر گارڈ نے فائرنگ کر دی اور نجی ہسپتال کے عقب میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ دوسری جانب مقتول بچے کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا بھکاری نہیں بلکہ کھلونے بیچ کر روزی کماتا تھا۔ ہم سیلاب متاثرین ہیں۔ بچے کا باپ رکشا چلاتا ہے۔ سکیورٹی گارڈ کو غصہ تھا کہ میرا بیٹا گاڑی والوں کو کھلونے کیوں بیچتا ہے۔ اس نے گولی مار کر عمر کو قتل کرنے کے بعد نعش کو کچرے میں پھینک دیا۔ مجھے انصاف چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن