• news

وزیراعظم وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہو گئے۔ شہباز شریف مکمل پولیس پروٹوکول میں روانہ ہوئے۔ انہوں نے پروگرام کے مطابق جمعہ کی شام روانہ ہونا تھا ہلکے بخار کے سبب فیملی نے انہیں دو دن آرام کرنے کا مشورہ دیکر روک لیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن قیام کے دوران پارٹی قائد نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف کو بیماری کے دوران اینٹی بائیوٹک دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن