• news

امریکہ : ائر شو میں جنگ عظیم دوئم کے 2 طیارے ٹکرا گے ، 6 افراد ہلاک 

ٹیکساس (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری عالمی جنگ کی یاد میں منعقدہ ائیر شو کے دوران ہوا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ B-17 فلائنگ فورٹریس بمبار طیارہ اور بیل P-63 کنگ کوبرا فائٹر طیارہ آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ طیاروں پر سوار عملے کے حوالے سے کوئی معلومات واضح نہیں ہیں تاہم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیر شو کے دوران ہوا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کے درمیان ٹکر کے بعد  طیارے زمین پر گر کر آگ پکڑ لیتے ہیں۔ تباہ ہونے والے طیارے سی اے ایف نامی این جی او کی ملکیت ہیں جو ایسے 180 طیارے رکھتی ہے اور ملک بھر میں ایئر شو کا انتظام بھی کرتی ہے۔ این  جی او کا کہنا کا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیاروں کو تربیت یافتہ یا سابق فوجی پائلٹس نہیں بلکہ رضاکار اڑا رہے تھے۔ طیارے قدیم ضرور تھے لیکن ان میں کوئی فنی یا تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ انہیں مکمل طور پر جانچ پڑتال کے بعد شو میں بھیجا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن