چوہدری عبدالناصرنے جماعت اسلامی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغل ۔علاقے کے معروف زمیندار،تاجر اور سیاسی رہنما چوہدری عبدالناصرنے جماعت اسلامی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ہم ایک مرتبہ پھرسرائے مغل کو جماعت اسلامی کی سیاسی پہچان بنائیں گے۔ جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر پہنچانا ہے، کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی علاقہ کچہ پکا کے معروف زمیندار ،تاجر اور نوجوان سیاسی رہنما چوہدری عبدالناصر نے گزشتہ روز جماعت اسلامی میں شمولیت کرکے رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔عبدالناصر علاقے بھر کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور علاقے بھر میں سیاسی اور سماجی کاموں کے حوالے سے جانی پہنچانی شخصیت ہیں ۔تقریب حلف برداری میں جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی ،مقامی امیر چوہدری ریاض،گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان اور دیگر معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے عثمان غنی خطاب کرتے کہاکہ اللہ تعالیٰ سید ابو اعلیٰ مودودی ؒ کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ انہوں نے فکر اور نظریہ دیا اور اسلامی نظام کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی جیسی تحریک کو شروع کیا۔ ہماری تاریخ میں بہت کم ہستیاںایسی گزری ہیں جنہوں نے اقامت دین کی خاطر تحریک کا آغاز کیا ہو۔ آج پون صدی گزرنے کے بعد بھی سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ کی تحریک اسی طرح جاری و ساری ہے جیسا کہ ان کے دور امارت میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تحریک سے وابستگی پر رب العزت کا جتنا بھی شکر اداکریں کم ہے۔