• news

کاشتکار منظور شدہ بیج ہی استعمال کریں: ڈاکٹر رانا قربان علی 

فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹھٹھہ وسیراں  یوسی(رانا بھٹی) میں  زمیندار مظہر علی کے رقبے پر گندم کے نمائشی پلاٹ پر این اے آر سی کے ساتھ مل کر گندم کاشت کی گئی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے  کہا کہ گندم کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کے بیج اور دیگر جدید طریقے اپنا کر اپنی پیداوار میں بھی اضافہ کریں۔ اور  زرعی کھادوں کے  متوازن استعمال اور ڈی اے پی، یوریا اور  پوٹاس کھاد کا استعمال  یقینی  طورپر پیداوار میں اضافہ کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ  گندم کی فصل نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں  بی اضافہ ہو سکے  ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے گندم کی فصل پر تیلہ کے حملہ اور دیگر بیماریوں سے بروقت بچاؤ کے بارے میں آگاہی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن