• news

انسداد سود تحریک میں صف اول میں موجود ہیں: ایوب بٹ، قاسم بلوچ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرا ر اسلام لاہورکی قیادت نے سود کے متعلق سرکاری اعلان کو اسلامی نظام معیشت کی طرف پہلا قدم قرار دیا ہے۔ مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد ایوب بٹ اور سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا ہے کہ انسداد سود کی تحریک میں ہم ہمیشہ کی طرح صف اول میں موجود ہیں حکومت آگے بڑھ کر اس تحریک کو عملی جامہ پہنائے اور قوم کی سودی و یہودی معیشت سے جان چھڑانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن