• news

عمران خان کا لانگ مارچ منطقی انجام کو پہنچ چکا: عمران نذیر، شائستہ پرویز 


لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ،غزالی سلیم بٹ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،صبغت اللہ سلطان ،سید توصیف شاہ ،تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر نے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی عوامی مطالبہ نہیں،پٹرول ،گیس سستی کرو یا عوام کو سہولت دو صرف ایک مطالبہ اقتدار کا کہ کرسی پر واپس بٹھاو¿۔ان کاکہناتھا کہ لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ بھی نہیں، الیکشن مدت ختم ہونے پر ہوں گے، انہوں نے بات کرنی ہے تو اسمبلی کے فلور پر آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن