پنجاب کے 36 ماڈل بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں
لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کے زیر انتظام صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں قائم 36 ماڈل بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔ سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے اوراسموگ کی روک تھام کےلئے ماڈل بازاروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے ،پینا فلیکسز لگانے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ماڈل بازاروں میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد رخ کرتی ہیں۔