• news

بھارت ،اسرائیل صدی کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں: غلام محی الدین 


لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں سفاکیت کی انتہا کر کر رکھی ہے ،یو این او کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل کیا جائے آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے جو کہ کئی دہائیوں سے بھارت نے سلب کر رکھا ہے ،عالمی برادری اور مسلم حکمران مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرے ،بھارت اور اسرائیل اس صدی کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن