پرویز الٰہی یکسوئی کےساتھ تعمیر وترقی کےلئے کام کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان
لاہور(نیوزرپورٹر)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمن کو ایچ ای سی پاکستان میں پنجاب کا نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمیرا رحمن ایک قابل اور محنتی ماہر تعلیم ہے۔چوہدری پرویز الٰہی پوری یکسوئی کے ساتھ پنجاب کی تعمیر وترقی کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سمیرا رحمن نے تعلیم کے شعبے میں اپنا نام اور مقام پیدا کیا ہے۔ اِن کی تقرری سے پورے پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو مثالی سفری سہولیات دینے میں دن رات کوشاں ہے۔ پنجاب حکومت لاہور میں ملکی تاریخ کا پہلا زیر زمین ٹرانسپورٹ منصوبہ بلیو لائن شروع کر رہی ہے۔اس تاریخی منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں لوگ با عزت سفر کر سکیں گے۔