مہنگائی کا سونامی حکمرانوں کے گھروں کو لے ڈوبے گا: سردار طاہر ڈوگر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑنے کے قریب تر ہیں، مہنگائی کا سونامی حکمرانوں کے گھروں کو لے ڈوبے گا، حکمران ٹولہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنی ذاتی عیاشیوں میں مصروف ہے۔ بارہ جماعتوں کا حکومتی ٹولہ پاکستان اور اس کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ عوام بنیادی شہری سہولیات اور حقوق سے محروم کیے جا رہے ہیں۔