• news

ٹرافی انگلینڈ ‘ دل پاکستان نے جیت لیے: برطانوی ہائی کمشنر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش ٹیم کے فائنل جیتنے کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ'دل دل پاکستان، جان جان انگلینڈ۔ ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے،انگلش ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر جبکہ پاکستان کو اچھا حریف اور دوست بننے پر بہت بہت مبارک باد۔فائنل سے قبل برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ میلبورن میںتاریخ خود کو دہرا رہی ہے، اس دن کیلئے 30 سال کا انتظار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن