• news

شاداب خان نے شائقین سے معافی مانگ لی


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹرافی حاصل نہ کرنے پر پاکستانیوں سے معافی مانگ لی۔شاداب خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی تصویری جھلکیاں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں مسلسل سپورٹ کرنے پر قوم کا شکر گزار ہوں۔ہم نے بہت محنت کی مگر آپ کے لیے ٹرافی نہیں جیت سکے۔ آپ کو مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ ہم خود کو مزید مضبوط کر کے واپس لانے کی کوشش کریں گے۔آپ ہم پر یقین رکھیں کیونکہ یہ یقین ہمیں مضبوط بناتا ہے۔ شاداب خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاداب خان نے انگلش کھلاڑی ہیری بروکس کو آو¿ٹ کر کے اپنی 98ویں وکٹ حاصل کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن