• news

فاتح ٹیم کوٹرافی کیساتھ 35 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد انعام ملا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو عالمی چیمپئن ٹرافی کےساتھ 16 لاکھ ڈالرز ملے۔میلبورن میں کھیلے گئے پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملے جو پاکستانی روپے میں 35 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔پاکستان ٹیم جو ایونٹ کی رنر اپ ٹیم قرار پائی ہے، ا±س کے حصے میں 8 لاکھ ڈالرز آئے جو پاکستانی روپے میں ساڑھے 17 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ءمیں جو رقم تقسیم کی گئی، وہ مجموعی طور پر ایک ارب 33 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔آئی سی سی کی طرف ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو بھی 40،40 ہزار ڈالرز دیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن