سٹیل مل بیٹری پلانٹ کی گیس اچانک بند
کراچی (آئی این پی ) سوئی سدرن نے اچانک اسٹیل مل کے کوک اوون بیٹری پلانٹ کو ملنے والے کنکشن کی گیس بند کردی، جس سے پلانٹ کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسٹیل مل انجینیرز کے مطابق کوک اوون بیٹری پلانٹ کا گیس پریشر رات گیارہ بجے اچانک زیرو ہوگیا۔
انجینیرز کے مطابق پلانٹ کو گیس فراہمی بحال نہ ہوئی تو مزید پانچ ارب روپے کا نقصان ہوگا، جب کہ بیٹری بیٹھ جانے سے پیداوار کی بحالی کا امکان بھی ختم ہوجائیگا۔ گیس بندش سے متعلق انجینیرز نے بتایا کہ سوئی گیس حکام نے گیس فراہمی روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس پلانٹ کیلئے گیس کی سپلائی اتنی ضروری ہے کہ اگر کوک اوون بیٹری پلانٹ کی مرمت درکار ہو تو اس موقع پر بھی گیس کی سپلائی میں تعطل نہیں آتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی معلومات لے کر آگاہ کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق کوک اوون بیٹری کو غیر فعال ہونے سے بچانے کیلئے کم از کم درجہ حرارت پر رکھا گیا ہے۔
گیس پلانٹ بند