نرخ بڑھنے کا امکان‘پٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل کی فروخت بند کر دی
لیاقت پور( نمائندہ نوائے وقت ) حکومت کی طرف سے پٹرولیم لیوی میں اضافے کے امکانات کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں نے پٹرولیم مصنوعات خاص طور پر ڈیزل کی فروخت بند کر دی ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں ہر دور میں لٹنے اور بلیک مافیا کے نرغے میں پھنسے کاشتکار ایک بار پھر انہیں شکاریوں کے دام میں ا? چکے ہی مقامی کاشتکاروں محمد روف، محمد اکرم، غلام یاسین، محمد حسن، کاشف علی و دیگران نے کہا ہے کہ اس وقت گندم کی فصل کی کاشت عروج پر ہے زمینداروں کا ڈیزل کے بغیر گزارا نہیں لیکن پٹرول پمپ مالکان نے ڈیزل ذخیرہ کر کے ان کو ایک دفعہ پھر تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے ڈیزل بر وقت نہ ملنے پر گندم کی کاشت تاخیر کا شکار ہو جائیگی کاشتکار چند لیٹر ڈیزل لینے کیلئے کئی کئی کلو میٹر کا سفر کر کے جب پٹرول پمپوں پر پہنچتے ہیں تو ان کو تذلیل کے بعد بھگا دیا جاتا ہے جبکہ ان ہی پٹرول پمپوں کو اگر چیک کیا جائے تو وافر مقدار میں ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہو گا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان ذخیرہ اندوز لٹیروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈیزل بند