• news

 پاکستان جدت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہا ، معین الحق



اسلام آباد(نا مہ نگار)چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان جدت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہا ہے،ہمارے پاس دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی ہے، جو باصلاحیت  اور ٹیکنالوجی کی ماہر ہے اور عالمی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار    انہوں   نے چین کے شہر اوچن  میں اختتام پذیر ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس (WIC) 2022 کے ذیلی فورمز میں سے ایک   ''بیلٹ اینڈ روڈ'' انٹرنیٹ انٹرنیشنل کوآپریشن فورم میں کیا ۔ ''منسلک دنیا میں مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کی طرف - سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر'' کے موضوع کے ساتھ اس سال کے  اوچن  ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس سربراہی اجلاس میں 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے 2,000 سے زائد نمائندوں کو اکٹھا کیا گیا، جس میں 200 سے زائد پروجیکٹوں کی نمائش کی گئی جس کا مقصد سائبر اسپیس میں کمیونٹی بنانے اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال  ہے ۔
 معین الحق

ای پیپر-دی نیشن