• news

 صوبہ کی آواز بلند کرنے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا،یوسف رضاگیلانی


 ملتان (خبر نگار خصوصی )سرائیکستان نوجوان تحریک کے وفد نے چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی قیادت میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی وفد میں ضلعی صدر ملک سلیم عباس بوسن،چوہدری جہانگیر آرائیں،عاشق خان بلوچ،مہر ظفر اقبال ہراج  شامل تھے۔ملاقات میں الگ سرائیکی صوبہ اور وسیب کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب بھی موقع ملا میری پہلی کوشش یہی ہو گی کہ میں سرائیکی صوبہ بنواؤں کیونکہ مجھے علم ھے کہ ہمارے وسیب کے نوجوانوں اور ہر شخص کے مسائل کا حل صرف الگ صوبہ کے قیام میں ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں سرائیکی صوبہ کے لیے عملی جدوجہد کی اور اسمبلی اجلاس میں بطور وزیراعظم کھل کر سرائیکی صوبہ کے لیے آواز بلند کی جس کی سزا مجھے وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر دی گی مگر میں پھر بھی الگ صوبہ کے مطالبہ اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی تقریر میں ہی علیحدہ صوبہ کی بھرپور آواز اٹھائی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرائیکی صوبہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی باقی سب وسیب کے لوگوں کو صرف لولی پاپ ہی دیتے ہیں۔
یوسف رضاگیلانی

ای پیپر-دی نیشن