• news

دنیا میں غذائی سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہے: چینی صدر



بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں غذائی سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہے اور چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی انیشیٹیو کو فروغ دیتے ہوئے غذائی تحفظ اور انسداد غربت میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے تاکہ بھوک اور غربت سے پاک دنیا کی تشکیل دی جا سکے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر نے بیجنگ میں منعقدہ ہائبرڈ چاول میں معاونت اور عالمی غذائی تحفظ کے موضوع پر عالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ غذائی تحفظ انسانوں کی بقاء سے متعلق بنیادی موضوع ہے۔ نصف  صدی قبل چین میں ہائبرڈ چاول کی کامیاب تحقیق کی گئی اور اسے بڑے رقبے پر کاشت کیا گیا جس کی بدولت چین نے دنیا کی 9 فیصد قابل کاشت زمین پر تقریباً 20 فیصد آبادی کیلئے خوراک فراہم کی۔ 1979ء سے ہائبرڈ چاول دنیا کے تقریباً 70 ممالک میں متعارف کرایا گیا اور اس نے مختلف ممالک میں اناج کی پیداوار میں اضافے اور زرعی ترقی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے غذائی قلت کے مسائل کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
چینی صدر

ای پیپر-دی نیشن