سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا رابطہ، خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کو مسترد کرنے پر فرانس کے کردار کو سراہا ہے۔ اتوار کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلی فون کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخوان نے فرانس اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مختلف نکات پر بھی بات چیت کی۔دونوں رہنماوں نے گفتگو کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا جائزہ بھی لیا اور ان کے حل کے لیے ہونے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد