ارشد شریف قتل کیس: وقاراحمد اور خرم احمد کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں، وکلا
نیروبی (این این آئی)کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے پاکستانی بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کے وکلا نے کہاہے کہ ان دونوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔دونوں بھائیوں وقار احمداور خرم احمد کی قانونی ٹیم نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ ارشدشریف کے قتل کے بعد دونوں بھائی تحقیقات اور افواہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، وقار اور خرم ارشد شریف کے دوست تھے جنہوں نے انہیں محفوظ رکھا، بدقسمتی سے ارشد شریف کینیا پولیس کی شناخت کی غلطی کا نشانہ بن گئے۔قانونی ٹیم کے مطابق بعض میڈیا اداروں کی جھوٹ اور سازشی تھیوریوں پر مشتمل کوریج قابل مذمت ہے، دونوں بھائی وقار اور خرم سرکاری رپورٹ کے اجراء کے بعد بات کریں گے، ارشد شریف کی موت کے بعد خرم اس مؤقف پر ڈٹیرہے کہ یہ حادثہ تھا۔ وقار احمد اور خرم احمد کی قانونی ٹیم کے مطابق پولیس کا ارشدشریف کی گاڑی سیگولی چلنے کا دعویٰ درست نہیں، کینیا پولیس نے اپنی غلطی کے دفاع کیلئے یہ مؤقف اپنایا، پولیس پرگولی چلتی تو وہ خرم احمد کو گرفتار نہ کرلیتی؟ کینیا پولیس جھوٹ بول رہی ہے کیونکہ اسے انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی کی تحقیقات کاسامنا ہے۔
ارشد شریف کیس