عمران خان حملہ کیس میں سابق آئی جی پنجاب کو شامل تفتیش کیا جائے: حلیم عادل
کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد سابق آئی جی پنجاب نے غیرذمہ داری اور غیرقانونی عمل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قتل سازش کیس میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اس ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، خود کو اداروں سے بالاتر سمجھنے والوں کا احتساب لازم ہے۔
حلیم عادل