بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ٹرن آئوٹ 28 فیصد سے بھی کم
منامہ (آئی این پی ) بحرین میں ہونے والے انتخابات میں عوام نے شرکت نہیں کی اور اسی وجہ سے ٹرن آوٹ بہت ہی کم رہا۔ بحرین میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ایسے میں ووٹنگ ہوئی جب اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں اور ملک میں جاری عوامی تحریک حریت و آزادی کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سمیت اعلی شخصیات نے بحرین کے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔ انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے باعث اس بار ٹرن آوٹ 28 فیصد سے بھی کم رہا۔ ووٹنگ کے اختتام پر بحرین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں بھر پور طریقے سے شرکت نہ کر کے دکھا دیا کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو نہیں چاہتی اور 28 فیصد سے بھی کم ٹرون آوٹ اس کی زندہ مثال ہے۔
بحرین الیکشن