• news

لاہور کی فضا مزید آلودہ‘ شہری بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے



لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 300 کی حد عبور کر گیا جس سے فضا مزید آلودہ ہو گئی ہے جس سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ آج بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔ اقبال ٹائون میں ایئر کوالٹی انڈیکس 416، شملہ پہاڑی 372‘ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 370‘ جوہر ٹائون میں 345‘ فتح گڑھ 227 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 236 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آلودگی

ای پیپر-دی نیشن