پر اسرار واقعہ : خوشاب میں بیٹی پڑوسن قتل کر کے خود کشی کر لی
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) بیٹی کو عورت سمیت قتل کرکے خودکشی یا کچھ اور ہے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ آر پی او سرگودھا اظہر اکرم نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جنہوں نے ایس ڈی پی کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیکر تمام پہلوئوں پر تفتیش کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے گائوں بدلی والا میں عمر کی بیوی اور علینا کی ماں سات سال قبل گھریلو ناچاقی پر گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ گزشتہ روز گھر میں عمر‘ اس کی بیٹی علینا اور پڑوسن عورت صفیہ بی بی کی نعشیں پائی گئیں جس میں مبینہ طور پر عمر نے بیٹی اور عورت کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔ آر پی او نے ڈی پی او خوشاب اسد الرحمن سے رپورٹ طلب کر لی جنہوں نے ایس ڈی پی او صدر پر مشتمل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیکر تمام پہلوئوں پر تفتیش کا حکم دیدیا۔
3 قتل