عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2.9 فیصد بیرل اضافہ
سنگا پور (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت دسمبر کے لیے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی87 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 96.86 ڈالر فی بیرل اور نومبر کے لیے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی ترسیل 80 سینٹ اضافے کے ساتھ 89.76 ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔ برنٹ کے نرخ میں گزشتہ جمعہ کی نسبت 1.1 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ میں 2.9 فیصدفی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔