سی ای اومیڈیا پروفیشنلزکی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ سے ملاقات،نوجوان کیلئے رول ماڈل قرار
لاہور(کامرس رپورٹر)سید افضال حیدر سی ای اومیڈیا پروفیشنلزنے بیگ ٹاور میں ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ سے ملاقات کی اور انہیں ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز کے بورڈ آف ڈئریکٹرزمیں مسلسل پانچویں مرتبہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ افضال حیدر نے ڈاکٹر بیگ کی معیشت، کاروبار، اور سفارت کاری کے شعبوں میں خدمات کو سراہا اور اُن کو نوجوان نسل کیلئے ایک بہترین رول ماڈل قرار دیا ۔ خیر سگالی کے جذبے کے تحت افضال حیدر نے ڈاکٹر بیگ کو نیک تمنائوں کے ساتھ تحفہ پیش کیا۔ جواب میں ڈاکٹر بیگ نے افضال حیدر کو اپنی سوانح عمری لیمٹ لیس پاکستانی بطور اظہار تشکر پیش کی۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ایک کابیاب بسنس مین، معروف صنعت کار، کالم نگار، اور متعد کتابوں کے مصنف ہیں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بیگ گروپ کے چیئرمین ہیںجو پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارت، مراکش،اور برطانیہ میںمختلف صنعتی، تجارتی ، اور کاروباری سرگرمیوں میں مشغول ہے ۔میڈیا پروفیشنلز 360ڈگری پر کام کرنے والی ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہے جس کے دافاترلاہور ، کراچی، اور اسلام آباد میں ہیں۔