• news

بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی، بروقت تشخیص ضروری: ثمینہ علوی 


لاہور (لیڈی رپورٹر) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسرسے بچائو کے لیے آگاہی و بروقت تشخیص ضروری ہے' صحت مند خواتین ہی صحت مند معاشرے کی ضامن ہیں، حکومت خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 'بریسٹ کینسر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک تشویشناک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ اس مہلک مرض بارے وسیع پیمانے پر لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔' پاکستان میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ ہے۔ ، بریسٹ کینسر کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ بروقت تشخیص اورعلاج سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز لاہور جنرل ہسپتال میں چھاتی اور اورین کینسر کے جینیاتی سکریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ جنرل ہسپتال میں چھاتی کے کینسر کی اس جینیاتی سکریننگ کی سہولت ملک کی خواتین کو معیاری اسکریننگ کی سہولیات کو یقینی بنانے میں معاون ہوگی جو چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص کو قابل بناتی ہے۔' خواتین کو اس بیماری کا جلد پتہ لگانے کے لئے ماہانہ بنیاد پر اپنا طبی معائنہ کروانا ضروری ہے۔خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ معاشرے کا اہم حصہ ہونے کے ناطے صحت مند خواتین ہی ملکی ترقی میں اپنا کردا ر ادا کرسکتی ہیں 'اس لیے خواتین چھاتی کے کینسر جیسی مہلک بیماری سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر سے اموات کی بنیادی وجہ اس موذی مرض کی برقت تشخیص نہ ہونا ہے ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال نوے ہزار خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جس سے بہت سی خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔
ثمینہ عارف علوی 

ای پیپر-دی نیشن