غربت، بیروزگاری، گھریلو جھگڑوں کے باعث، خاتون سمیت 3 افراد کی خود کشی
شیخوپورہ؍ فیروز والہ؍ فیصل آباد؍ سیالکوٹ (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگاران) گھریلو حالت، غربت، جھگڑوں کے باعث خاتون سمیت 3 افراد نے خودکشی کر لی ہے۔ شیخوپورہ لاہور روڈ کی آبادی ہاوسنگ کالونی کے قریب فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ سیف الرحمن نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 28 سالہ خاتون شازیہ نے کھمبرانوالہ نہر میں کود کر گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ ریسکیو 1122 نے نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ غربت‘ بیروزگاری‘ مہنگائی کے باعث گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ پینتیس سالہ ابرار سکنہ پیر محل نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
خودکشی