غازی آباد: موٹر سائیکل نہ رکنے پر ڈولفن سکواڈ کی فائرنگ‘ نوجوان زخمی‘ اہلکار کے خلاف مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) غازی آباد کے علاقے میں ڈولفن اہلکار نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر کے نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ پولیس نے ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ڈولفن ٹیم کو معطل کر کے کلوز ہیڈکوارٹرز کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن اہلکار نے فائرنگ کر کے مصری شاہ کے رہائشی حسن کو زخمی کیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ڈولفن سکواڈ سے واقعہ کی مکمل انکوائری کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈولفن فائرنگ