سکینڈری سالانہ امتحان: 9 نومبر کو ملتوی ہونے والے فزکس، کمپیوٹر کے پریکٹیکل 19 نومبر کو ہوں گے
لاہور (سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کی جانب سے 9 نومبر کو ملتوی ہونے والے فزکس اور کمپیوٹر ہارڈویئر کے پریکٹیکل اب مورخہ 19 نومبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونگے۔ سیکنڈری سکول دوسرا سالانہ امتحان 2022 کے سلسلہ میں مورخہ 9 نومبر 2022 کو ہونے والے مضمون فزکس کے پریکٹیکل جو علامہ اقبال ڈے پر ملک بھر میں چھٹی کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گیے تھے اب یہ پریکٹیکل مورخہ 19 نومبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونگے۔ امیدوار اپنی رول نمبر سلیپس بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
پریکٹیکل