• news

چوری کا شبہ، 4 خواجہ سراؤں نے پانچویں کو چھت سے دھکا دیدیا، ہسپتال میں دم توڑ گیا 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ریگل چوک شیخوپورہ میں خواجہ سرائوں نے چوری کے شبہ میں اپنے ساتھی خواجہ سراء کو چھت سے دھکا دیکر قتل کردیا۔ بی ڈویژن پولیس نے شعیب عرف شبو، نبیل عرف گڑیا، شکیل عرف سنی اور شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ صادق آباد کا رہائشی خواجہ سراء صفدر عرف ریشم گزشتہ 10 برسوں سے  شبو کے پاس رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز چوری کے شبہ میں ریشم سے پوچھ گچھ کی گئی تو تلخ کلامی ہوگئی جس پر ریشم کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے بعد اسے چھت سے دھکا دیدیا۔ جس سے اس کے سر میں چوٹیں آئیں تو اسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
 خواجہ سرا

ای پیپر-دی نیشن