سیاسی عدم استحکام پنجاب کی 6یونیورسٹیوں میں مستقبل وائس چانسلرز تعنیات نہ ہو سکے
لاہور (ساجد چودھری) سیاسی عدم استحکام کے باعث صوبے کی 6 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیاں التواء کا شکار ہو گئیں ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ کیلئے نئی سرچ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی نہ ہو سکا ہے۔ صوبے میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کے باعث جہاں دیگر اہم حکومتی معاملات التواء کا شکار ہیں وہیں صوبے کی 6 اہم یونیورسٹیوں پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ، غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان، تھل یونیورسٹی بھکر، یونیورسٹی آف جھنگ اور یونیورسٹی آف کمالیہ شامل ہیں، میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیاں بھی التواء کا شکار ہو گئی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں عارضی طور پر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے لیکن مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی اگلے ماہ تک ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی کابینہ نے پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کمالیہ کیلئے نئی سرچ کمیٹی کی منظوری تو دے دی ہے لیکن ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا کیونکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کابینہ میٹنگ کے منٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں یونیورسٹی آف اوکاڑہ، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، تھل یونیورسٹی بھکر، یورسٹی آف جھنگ کیلئے تقریباً225 سے زائد امیدواروں نے اپلائی کیا ہے لیکن ان میں سے تقریباً 90 فیصد سے زائد غیر سنجیدہ اور سیاسی وابستگیاں رکھنے والے امیدواروں کی بھر مار ہے۔
مستقل وائس چانسلر