لاہور، کاہنہ، سندر میں 4 خواتین، 4 لڑکوں سے زیادتی
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں 4خواتین، 4لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں مالک مکان کے بیٹے فہد نے کرایہ دار عمر شاہ کی 16سالہ بہن کو گھر میں اکیلا دیکھ کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نشتر کالونی ملزم نے نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر اپنی رشتہ دار خاتون سے درندگی کی۔ تیسرے واقعہ میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں سوشل میڈیا پر دوستی کر کے نوکری دلوانے کے بہانے ملزم نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر قابل اعتراض ویڈیوبنا لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ (ن) نامی خاتون کی سوشل میڈیا پر عدیل سے دوستی ہوئی۔ ریس کورس کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دے کر (م) نامی خاتون کو ملزم شانی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں ٹاؤن شپ کے علاقے میں ملزم رضوان نے گول گپے کھلانے کے بہانے 14سالہ (ح)، باغبانپورہ کے علاقے میں طارق سلیم کے بیٹے (الف) کو محلے دار ملزم علی رضا نے، کاہنہ کے علاقے میں مقصود کے چھوٹے بھائی (غ) (ع) اور عمر کو ملزمان وکرم مسیح اور روبن مسیح نے نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پیرمحل میں مغوی لڑکی، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں 2 لڑکے نشانہ بنے۔
زیادتیاں