• news

افغان حدود سے فائرنگ‘ چمن بارڈر پر کشیدگی جاری


چمن (نوائے وقت رپورٹ) چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ اور ایف سی اہلکار کی شہادت کے بعد بارڈر پرکشیدگی برقرار ہے اور باب دوستی آمدروفت اور تجارت کے لیے بند ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق سرحد کے دونوں جانب ہزاروں پاکستانی اور افغان شہری پھنس گئے ہیں۔ بارڈر  پر شام7 سے رات 9 بجے تک  شہریوں کو آمدورفت کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان حکام حملہ آور کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کریں۔ حمید زہری کے مطابق اس معاملے پر کابل اور  اسلام آباد سطح  پر رابطے جاری ہیں، فلیگ میٹنگ کا انعقاد بھی کسی بھی وقت ممکن ہے۔
چمن بارڈر/ کشیدگی

ای پیپر-دی نیشن