کرئونا : 41نئے کیس 44مریضوں کی حالت تشویشناک
کینبرا‘ اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 487 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.91 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے کروز شپ کے سینکڑوں مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 800 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کروز شپ کو سڈنی پر لنگرانداز کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق میجسٹک پرنسس کروزشپ اپنے 12 دن کے سفر کے نصف راستے پر تھا جب کرونا کیسز سامنے آئے۔ کروزشپ میں عملے سمیت 4 ہزار 600 مسافر سوار تھے۔ 3 ہزار سے زائد مسافروں کی کرونا ٹیسٹنگ پر 800 کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
کرونا