عمران حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی پھر تبدیل،سر براہ غلام محمود ڈوگر ہونگے
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی۔ جے آئی ٹی کے نئے سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جے آئی ٹی کا نیا سربراہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بنا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم ممبر ہوں گے جب کہ احسان اللہ چوہان اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب بھی ممبر نامزد کردیئے گئے۔ مذکورہ شخصیات کے علاوہ ملک طارق محمود ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی اور نصیب اللہ ایس پی سی ٹی ڈی بھی ممبر ہوں گے۔ کمیٹی سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔ اس سے قبل ڈی آئی جی طارق رستم چوہان کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق غلام محمود ڈوگر کو عمران خان کی رائے سے جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔