• news

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگرد ہلاک


ڈیرہ اسمعیل خان (نامہ نگار) صوبہ کے پی کے ضلع ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع مڈی کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی میں مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا۔کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، سی ٹی ڈ?ی نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا تو اسی دوران مزید 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا، مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن