فیصل آباد:شرائط وقواعد وضوابط پورے ہونے پر3 پٹرول پمپس کی منظوری
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے درکار شرائط وقواعد وضوابط پورے ہونے پرمختلف علاقوں میں 3 جبکہ درکار دستاویزات کی فراہمی کی شرط پر دو پٹرول پمپس لگانے کی منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ نے ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور محکموں ودرخواست گزاروں کی موجودگی میں موقف کی سماعت کرتے ہوئے پٹرول پمپس کی زیرالتواء درخواستیں نمٹادیں۔